Sunan Abu Dawood 3579صحیح
قضا طلب کرنے اور اس میں جلدی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 3579
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ، حَدَّثَنِي أَبُو بُرْدَةَ، قَالَ: قَالَ أَبُو مُوسَى، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَنْ نَسْتَعْمِلَ أَوْ لَا نَسْتَعْمِلُ عَلَى عَمَلِنَا مَنْ أَرَادَهُ.
ابوموسیٰ (رض) کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ہم ہرگز کسی ایسے شخص کو عامل مقرر نہیں کریں گے جو عامل بننا چاہے ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/ الإجارة ١ (٢٦٦١) ، المرتدین ٢ (٦٩٢٣) ، صحیح مسلم/ الإمارة ٣ (١٧٣٣) ، سنن النسائی/ الطہارة ٤ (٤) ، (تحفة الأشراف : ٩٠٨٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٤٠٩) ، وأعادہ المؤلف فی الحدود (٤٣٥٤) (صحیح )
Abu Buradah reported the Prophet ﷺ as saying: We will never employ or we shall not employ (the narrator is doubtful) in our work one who wants it.