سنن ابو داؤد - روزوں کا بیان - حدیث نمبر 2439
حدیث نمبر: 2439
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْأَعْمَشِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْأَسْوَدِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَائِشَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ مَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَائِمًا الْعَشْرَ قَطُّ.
ذی الحجہ کے دس دنوں میں روزے نہ رکھنا
ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ کو عشرہ ذی الحجہ ١ ؎ میں کبھی روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الاعتکاف ٤ (١١٧٦)، سنن الترمذی/الصوم ٥١ (٧٥٦)، (تحفة الأشراف: ١٥٩٤٩)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الصیام ٣٩ (١٧٢٩)، مسند احمد (٦/٤٢، ١٢٤، ١٩٠) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس سے مراد ذی الحجہ کے ابتدائی نو دن ہیں یہ حدیث ان روایات میں سے ہے جن کی تاویل کی جاتی ہے کیونکہ ان نو دنوں میں روزہ رکھنا مکروہ نہیں بلکہ مستحب ہے، خاص کر یوم عرفہ (حاجیوں کے میدان عرفات میں وقوف کے دن ) کے روزے کی احادیث میں بڑی فضیلت آئی ہے، ہوسکتا ہے کہ نبی اکرم کسی بیماری یا سفر کی وجہ سے کبھی روزہ نہ رکھا ہو نیز عائشہ ؓ کے نہ دیکھنے سے یہ لازم نہیں آتا کہ آپ روزہ نہ رکھتے رہے ہوں۔
Aishah said: I never saw the Messenger of Allah ﷺ fasting during the first ten days of Dhu al-Hijjah.
Top