مشکوٰۃ المصابیح - جہاد کا بیان - حدیث نمبر 2707
حدیث نمبر: 2707
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الْعَزِيزِ شَيْخٌ مِنْ أَهْلِ الأُرْدُنِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ:‏‏‏‏ رَابَطْنَا مَدِينَةَ قِنَّسْرِينَ مَعَ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ فَلَمَّا فَتَحَهَا أَصَابَ فِيهَا غَنَمًا وَبَقَرًا فَقَسَمَ فِينَا طَائِفَةً مِنْهَا وَجَعَلَ بَقِيَّتَهَا فِي الْمَغْنَمِ، ‏‏‏‏‏‏فَلَقِيتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ فَحَدَّثْتُهُ فَقَالَمُعَاذٌ:‏‏‏‏ غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ فَأَصَبْنَا فِيهَا غَنَمًا فَقَسَمَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَائِفَةً وَجَعَلَ بَقِيَّتَهَا فِي الْمَغْنَمِ.
دار الحرب میں کھانے پینے کی چیزیں جب ضرورت سے زائد ہوں تو ان کو فروخت کرنے کا بیان
عبدالرحمٰن بن غنم کہتے ہیں کہ ہم نے شرحبیل بن سمط کے ساتھ شہر قنسرین کا محاصرہ کیا، جب آپ نے اس شہر کو فتح کیا تو وہاں بکریاں اور گائیں ملیں تو ان میں سے کچھ تو ہم میں تقسیم کردیں اور کچھ مال غنیمت میں شامل کرلیں، پھر میری ملاقات معاذ بن جبل ؓ سے ہوئی، میں نے ان سے بیان کیا، تو آپ نے کہا: ہم نے رسول اللہ کے ساتھ غزوہ خیبر کیا تو ہمیں اس میں بکریاں ملیں تو آپ نے ایک حصہ ہم میں تقسیم کردیا اور بقیہ حصہ مال غنیمت میں شامل کردیا ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: ١١٣٣٤) (حسن )
وضاحت: ١ ؎: گویا کھانے پینے کی چیزیں حسب ضرورت مجاہدین میں تقسیم کردی جائیں گی اور بقیہ مال غنیمت میں شامل کردیا جائے گا ان کا بیچنا صحیح نہیں ہوگا، یہی باب سے مطابقت ہے۔
Top