Sunan Abu Dawood 2484صحیح
جہاد ہمیشہ رہے گا
حدیث نمبر: 2484
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَزَالُ طَائِفَةٌ مِنْ أُمَّتِي يُقَاتِلُونَ عَلَى الْحَقِّ ظَاهِرِينَ عَلَى مَنْ نَاوَأَهُمْ حَتَّى يُقَاتِلَ آخِرُهُمُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ.
عمران بن حصین (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میری امت کا ایک گروہ ١ ؎ ہمیشہ حق کے لیے لڑتا رہے گا اور ان لوگوں پر غالب رہے گا جو ان سے دشمنی کریں گے یہاں تک کہ ان کے آخری لوگ مسیح الدجال سے قتال کریں گے ٢ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف : ١٠٨٥٢) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٤/٤٢٩، ٤٣٣، ٤٣٧) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : امام بخاری کہتے ہیں : اس سے مراد اہل علم ہیں، اور امام احمد بن حنبل کہتے ہیں : اس سے مراد اگر ” اہل الحدیث “ نہیں ہیں تو میں نہیں جانتا کہ کون لوگ ہیں۔ ٢ ؎ : اس سے مراد امام مہدی اور عیسیٰ ہیں، اور ان دونوں کے متبعین ہیں عیسیٰ (علیہ السلام) آسمان سے اترنے کے بعد دجال کو قتل کریں گے۔
Narrated Imran ibn Husayn: The Prophet ﷺ said: A section of my community will continue to fight for the right and overcome their opponents till the last of them fights with the Antichrist.