غسل دخول سے واجب ہوتا ہے یا انزال سے
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا: پانی پانی سے ہے (یعنی منی نکلنے سے غسل واجب ہوتا ہے) اور ابوسلمہ ایسا ہی کرتے تھے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/الطہارة ٢١ (٣٤٣)، (تحفة الأشراف: ٤٤٢٤)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٢٩، ٣٦، ٤٧) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: کیونکہ وہ اسے منسوخ نہیں مانتے تھے۔
Aba Saeed al-Khudri reported: The Messenger of Allah ﷺ said: water (bath) is necessary only when there is seminal emission. And Abu Salamah followed it.
Top