Sunan Abu Dawood 1541صحیح
اللہ سے پناہ طلب کرنے والی چیزیں
حدیث نمبر: 1541
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ سَعِيدٌ الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: كُنْتُ أَخْدِمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ كَثِيرًا، يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ، وَالْحَزَنِ، وَضَلْعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِوَذَكَرَ بَعْضَ مَا ذَكَرَهُ التَّيْمِيُّ.
انس بن مالک (رض) کہتے ہیں کہ میں نبی اکرم ﷺ کی خدمت کرتا تھا تو میں اکثر آپ کو یہ دعا پڑھتے سنتا تھا :اللهم إني أعوذ بک من الهم والحزن وضلع الدين وغلبة الرجال اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں اندیشے اور غم سے، قرض کے بوجھ سے اور لوگوں کے تسلط سے اور انہوں نے بعض ان چیزوں کا ذکر کیا جنہیں تیمی ١ ؎ نے ذکر کیا ہے۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/الدعوات ٤٠ (٦٣٦٩) ، سنن الترمذی/الدعوات ٧١ (٣٤٨٤) ، سنن النسائی/الاستعاذة ٧ (٥٤٥٥) (تحفة الأشراف : ١١١٥) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/١٢٢، ٢٢٠، ٢٢٦، ٢٤٠) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : تیمی سے مراد اس سے پہلے والی حدیث کی سند کے راوی معتمر بن سلیمان تیمی ہیں۔
Anas bin Malik (RA) said: I used to serve the Prophet ﷺ and often hear him say: O Allah, I seek refuge in You from grief and anxiety, from the hardships of debt, and from being overpowered by men.