Sunan Abu Dawood 5034صحیح
کتنی بار چھینک کا جواب دینا چاہیے؟
حدیث نمبر: 5034
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: شَمِّتْ أَخَاكَ ثَلَاثًا، فَمَا زَادَ فَهُوَ زُكَامٌ.
ابوہریرہ (رض) کہتے ہیں تین بار اپنے بھائی کی چھینک کا جواب دو اور جو اس سے زیادہ ہو تو وہ زکام ہے۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ١٣٠٥١) (حسن )
Narrated Abu Hurairah (RA) : Respond three times to your brother when he sneezes, and if he sneezes more often, he has a cold in his head.