Sunan Abu Dawood 5025صحیح
خوابوں کا بیان
حدیث نمبر: 5025
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ كَأَنَّا فِي دَارِ عُقْبَةَ بْنِ رَافِعٍ، وَأُتِينَا بِرُطَبٍ مِنْ رُطَبِ ابْنِ طَابٍ، فَأَوَّلْتُ أَنَّ الرِّفْعَةَ لَنَا فِي الدُّنْيَا وَالْعَاقِبَةَ فِي الْآخِرَةِ، وَأَنَّ دِينَنَا قَدْ طَابَ.
انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میں نے آج رات دیکھا جیسے ہم عقبہ بن رافع کے گھر میں ہوں، اور ہمارے پاس ابن طاب ١ ؎ کی رطب تازہ (کھجوریں) لائی گئیں، تو میں نے یہ تعبیر کی کہ دنیا میں بلندی ہمارے واسطے ہے اور آخرت کی عاقبت ٢ ؎ بھی اور ہمارا دین سب سے عمدہ اور اچھا ہوگیا ۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الرؤیا ٤ (٢٢٧٠) ، (تحفة الأشراف : ٣١٦) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٢٨٦) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : ابن طاب ایک قسم کی کھجو رہے ، اس سے دین کی عمدگی اور پاکی نکلی رافع کے لفظ سے دنیا میں رفعت اور بلندی۔ ٢ ؎ : اور عقبہ عاقبت کی بھلائی۔
Narrated Anas ibn Malik: The Prophet ﷺ said: One night it seemed to me in a dream that we were in the house of Uqbah ibn Rafi and were brought some of the fresh dates of Ibn tab. I interpreted it as meaning that to us is granted eminence (rifah) in this world, a blessed hereafter (aqibah), and that our religion has been good (tabah).