سنن ابو داؤد - ادب کا بیان - حدیث نمبر 5018
حدیث نمبر: 5018
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ رُؤْيَا الْمُؤْمِنِ جُزْءٌ مِنْ سِتَّةٍ وَأَرْبَعِينَ جُزْءًا مِنَ النُّبُوَّةِ.
خوابوں کا بیان
عبادہ بن صامت ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم نے فرمایا: مومن کا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/ التعبیر ٢ (٦٩٨٧)، صحیح مسلم/ الرؤیا ٢ (٢٢٦٤)، سنن الترمذی/ الرؤیا ١ (٢٢٧١)، (تحفة الأشراف: ٥٠٦٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/١٨٥، ٥/٣١٦، ٣١٩)، دی/ الرؤیا ١ (٢١٨٢) (صحیح )
وضاحت: ١ ؎: اس کا ایک مفہوم یہ ہے کہ مومن کا خواب صحیح اور سچ ہوتا ہے اور دوسرا مفہوم یہ ہے کہ آپ کی نبوت کی کامل مدت کل تیئس سال ہے اس میں سے شروع کے چھ مہینے جو مکہ کا ابتدائی دور ہے اس میں آپ کے پاس وحی (بحالت خواب نازل ہوتی تھی اور یہ مدت کل نبوی مدت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہے گویا سچا خواب نبوت کے چھیالیس حصوں میں سے ایک حصہ ہوتا ہے۔
Ubadah bin al-Samit reported the Prophet ﷺ as saying: A believer’s vision is the forty-sixth part of Prophecy.
Top