Sunan Abu Dawood 4947صحیح
مسلمان کی مدد کا بیان
حدیث نمبر: 4947
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، قَالَ: قال نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ.
حذیفہ (رض) کہتے ہیں کہ تمہارے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ہر بھلی بات صدقہ ہے ١ ؎۔
تخریج دارالدعوہ : صحیح مسلم/الزکاة ١٦ (١٠٠٥) ، (تحفة الأشراف : ٣٣١٣) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٣/٣٨٣، ٣٩٧، ٣٩٨، ٤٠٥) (صحیح )
وضاحت : ١ ؎ : یعنی ہر اچھی بات میں ایک صدقہ کا ثواب ہوتا ہے۔
Hudhaifah said: Your prophet ﷺ said: Every good act is a SADAQAH (almsgiving).