Sunan Abu Dawood 4852صحیح
دو سے زائد افراد کی موجودگی میں سرگوشی کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 4852
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، قَالَ أَبُو صَالِحٍ: فَقُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ: فَأَرْبَعَةٌ، قَالَ: لَا يَضُرُّكَ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اسی کے مثل فرمایا، ابوصالح کہتے ہیں : میں نے ابن عمر سے کہا : اگر چار آدمی ہوں تو ؟ وہ بولے (تو کوئی حرج نہیں) اس لیے کہ یہ چیز تم کو ایذاء نہ دے گی۔
تخریج دارالدعوہ : تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف : ٦٧١٤) ، وقد أخرجہ : مسند احمد (٢/١٨، ٤٣، ١٤١) (صحیح )
A similar tradition has been transmitted by Ibn Umar through a different chain of narrators. This version has: Abu Salih said: I asked Ibn Umar (RA) : If they are four? He replied: then it does not harm you.