نماز کے علاوہ اذان و اقامت کہنے کے مستحب مواقع
فرضِ عین نمازوں کے علاوہ کسی اور نماز کے لئے اذان و اقامت سنت نہیں ، لیکن کچھ مواقع ایسے ہیں جن میں اذان و اقامت یا صرف اذان مستحب ہے وہ یہ ہیں 1.جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہنا 2.جو شخص رنج و غم میں مبتلا ہو، کوئی دوسرا آدمی اس کے کان میں اذان دے انشاء اللّٰہ العزیز اس کا غم زائل ہو جائے گا 3.مرگی کے مریض کے کان میں 4. جو شخص غم و غصہ کی حالت میں ہو اس کے کان میں 5.بدمزاج یعنی جس کی عادتیں خراب ہو گئی ہوں خواہ وہ انسان ہو یا جانور چوپایہ وغیرہ ہو اُس کے کان میں 6.کفار کے ساتھ لڑائی کی شدت کے وقت 7.آتشزدگی کے وقت اور جلے ہوئے کے کان میں 8.جن (جنات) کی سرکشی کے وقت جہاں کسی جن کا ظہور ہو اور وہ کسی کو تکلیف دیتا ہو ۹.مسافر کے پیچھے 10.جب مسافر جنگل میں راستہ بھول جائے اور کوئی بتانے والا نہ ہو، ان سب صورتوں میں اذان دینا مستحب ہے ، میت کو دفن کرتے وقت یا دفن کے بعد قبر کے پاس اذان دینا کسی حدیث سے ثابت نہیں اور نہ سلف سے منقول ہے اس لئے بدعت ہے
Top