1. اذان اور اقامت کا عربی زبان میں خاص انہی الفاظ سے ہونا جو نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے منقول ہیں ، کسی اور زبان میں یا منقولہ الفاظ کے سوا اور الفاظ سے اذان یا اقامت صحیح نہ ہو گی، دوبارہ مسنون الفاظ سے کہی جائے
2. فرض ادا نماز کی اذان کے لئے اس نماز کا وقت ہونا، وقت سے پہلے اذان دی تو درست نہیں ہے وقت آنے پر دوبارہ کہی جائے
3. موذن کا مسلمان ہونا، کافر کی اذان صحیح نہ ہو گی اس لئے دوبارہ کہی جائے
4. موذن کا مرد ہونا عورت کی اذان درست نہیں دوبارہ کہی جائے
5. موذن کا صاحبِ عقل ہونا، اگر ناسمجھ بچہ یا مجنون یا مست اذان دے تو دوبارہ کہی جائے