مستحبات و آداب بیت الخلا
1. جن کپڑوں سے نماز پڑھتا ہے ان کے سوا اور کپڑے پہن کر بیت الخلا میں جانا اگر ایسا نہ کر سکے تو اپنے کپڑوں کو نجاست اور مستعمل پانی سے بچانا 2. سر کو ڈھانپ کر بیت الخلا میں جانا 3. جنگل میں جائے تو لوگوں کی نظروں سے دور نکل جانا 4. انگوٹھی وغیرہ جس میں اللّٰہ کا نام یا قرآن کی آیت یا کسی رسولِ یا کسی بزرگ کا نام یا حدیث وغیرہ کے الفاظ کھدے ہوں تو اسے نکال دے اگر تعویذ۔وغیرہ کپڑے میں لپٹا ہوا ہو تو ساتھ ہونے میں کراہت نہیں 5. پاخانہ میں داخل ہونے سے پہلے یہ دعا پڑھنا بسم اللہ الرحمن الرحیم ط اللھم انی اعوذبک من الخبث والخبائث۔ ترجمہ: اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں ناپاک جنوں اور ناپاک جنیوں سے 6. داخل ہوتے وقت پہلے بایاں پاؤں داخل کرنا باہر آتے پہلے دایاں پاؤں نکالنا 7. کھڑے ہونے کی حالت میں ستر نہ کھولے بلکہ بیٹھنے کے قریب ہو کر۔کھولے ضرورت سے زیادہ بدن نہ کھولے 8. دونوں پاؤں کو فاصلہ سے رکھے یعنی کھل کر بیٹھے اور بائیں پاؤں پر۔زور زیادہ دے کر بائیں طرف جھکا رہے ۹. بات نہ کرے نہ زبان و حلق وغیرہ سے اللّٰہ کا ذکر کرے ، البتہ دل میں اللّٰہ کے ذکر کا خیال کر سکتا ہے اس وقت کا ذکر اپنی نجاستوں کا احساس اور اللّٰہ پاک کی پاکی کا خیال کرنا ہے چھینک اور سلام اور اذان کا جواب نہ دے خود کو چھینک آئے تو دل میں الحمد اللّٰہ پڑھ لے زبان سے نہ پڑھے 10. کسی دینی مسئلہ پر غور نہ کرے 11. بلا ضرورت اپنے ستر کو نہ دیکھے۔ نہ اپنے بدن سے کھیل کرے۔ نہ آسمان کی طرف نظر اٹھائے بلاوجہ زیادہ دیر تک نہ بیٹھا رہے 12. جب فارغ ہو جائے تو مقام نجاست کو صاف کر کے کھڑا ہو جائے۔ اور سیدھا ہونے سے پہلے بدن کو چھپا لے 13. بیت الخلا سے باہر آ کر یہ دیا پڑھے الحمد اللہ العظیم الذی اخرج ما یو ذینی ما ینفعنی ( و بقی فی ما ینفعنی) غفرانک ربنا و الیک المصیر ط 14. پانی سے استنجا کرنے کے بعد دونوں ہاتھوں کو کلائیوں تک دھونا تاکہ خوب صاف ستھرا ہو جائے
Top