1. جو چیز وضو کو توڑتی ہے وہ مسح کو بھی توڑتی ہے ،
2. دونوں موزوں یا ایک موزہ کا پاؤں سے نکالنا یا نکل جانا، اگر کسی کا وضو تو نہیں ٹوٹا مگر اس نے موزہ اتار دیا تو اب مسح جاتا رہا، اب دونوں پاؤں دھو لے پھر سے وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، اگر ایک موزہ اتار دیا یا نکل۔گیا تو اب دوسرا بھی اتار کر دونوں پاؤں دھونا واجب ہے
3. مدت مسح کا گزر جانا، پس اگر وضو نہ ٹوٹا ہو تو موزے اتار کر دونوں پاؤں دھو لے پورا وضو کرنا واجب نہیں ، لیکن اگر وضو ٹوٹ گیا ہو تو۔دونوں موزے اتار کر پورا وضو کرے
4. موزے میں پاؤں کا پانی سے بھیگ جانا، پس اگر ایک موزے میں پانی داخل ہوا اور ٹخنے تک پانی پہنچا اگر سارا پاؤں یا آدھے سے زیادہ پاؤں دھل گیا تو اس پر موزہ اتار کر دوسرے پاؤں کا دھونا واجب ہے
5. موزہ کا تین انگلیوں کے برابر یا زیادہ پھٹنا،
6. معذور کے حق میں وقت کا نکل جانا،