تیمم کی سنتیں
تیمم کی سات سنتیں ہیں 1. ہاتھوں کو مٹی پر رکھ کر آگے کو لانا، 2. پھر پیچھے کو لے جانا 3. پھر ان کا جھاڑنا 4. انگلیوں کو کھلا رکھنا تاکہ ان میں گرد و غبار آ جائے 5. شروع میں بسم اللّٰہ پڑھنا، 6. ترتیب کا لحاظ رکھنا 7. پے درپے تیمم کرنا سنت سے مراد یہاں مستحب ہے ، کچھ اور بھی مستحب ہیں مثلاً 1. ہتھیلیوں کی اندرونی سطح سے تیمم کرنا، 2. پہلے دائیں عضو کا مسح کرنا پھر بائیں کا، 3. مٹی سے تیمم کرنا نہ کہ اس کی ہم جنس سے ، 4. منھ کے مسح کے بعد داڑھی کا خلال کرنا، 5. مسنون طریقہ سے مسح کرنا، 6. دونوں ہاتھوں کا مٹی پر مارنا تاکہ مٹی انگلیوں کے اندر پہنچ جائے اب کل تیرہ سنتیں ہو گئیں
Top