تیمم کے دو رکن ہیں
1. دو ضربیں یعنی دو دفعہ خشک و پاک مٹی یا مٹی کی جنس کی چیز پر دونوں ہاتھ مارنا
2. مسح کرنا یعنی ایک ضرب سے منہ ( چہرے ) کا مسح کرے اور دوسری ضرب سے دونوں ہاتھوں کا کہنیوں سمیت مسح کرے ، ایک ہی ضرب سے منھ اور ہاتھوں پر مسح کرنا جائز نہیں ، اگر ایک ہاتھ سے منھ کا مسح کیا اور دوسرے ہاتھ سے ایک ہاتھ کا مسح کیا تو منھ اور ہاتھ کا مسح جائز ہو گا اور اس کو چاہئے کہ دوسرے ہاتھ کے لئے دوسری ضرب لگائے مگر یہ خلاف۔سنت ہے ، تیمم میں سر اور پاؤں کا نہیں ہے