تیمم کا بیان
تعریف پاک مٹی یا کسی ایسی چیز سے جو مٹی کے حکم میں ہو بدن کی نجاستِ حکمیہ سے پاک کرنے کو تیمّم کہتے ہیں۔ تیمم غسل اور وضو کا قائم مقام ہوتا ہے تیمّم واجب ہونے کی شرطیں تیمم واجب ہونے کی آٹھ شرطیں ہیں 1. عاقل ہونا، 2. بالغ ہونا، 3. اسلام، 4. مٹی وغیرہ پر قادر ہونا، 5. حدث کا پایا جانا 6. حیض کا نہ موجود ہونا، 7. نفاس کا نہ موجود ہونا، ۔8. صاحبِ عذر کے لئے وقت کا تنگ ہونا
Top