مکروہات وضو
اصول یہ ہے کہ جو چیزیں مستحب ہیں ان کے خلاف کرنا مکروہ ہے اسی طرح جو چیزیں مکروہ ہیں ان سے بچنا مستحب ہے ، کچھ مشہور مکروہات درج ذیل ہیں 1. ناپاک جگہ پر وضو کرنا یا ناپاک جگہ پر وضو کا پانی ڈالنا 2. کلی کے لئے بائیں ہاتھ سے پانی لینا 3. بائیں ہاتھ سے ناک میں پانی ڈالنا 4. بلا عذر دائیں ہاتھ سے نال صاف کرنا یا استنجاء کرنا 5. منھ پر سختی سے یعنی طمانچہ کی طرح پانی مارنا 6. پانی اس قدر کم خرچ کرنا کہ مستحب طریقہ پر وضو ادا نہ ہو 7. پانی ضرورت سے زیادہ خرچ کرنا 8. تین بار سے زیادہ اعضاء کو دھونا ۹. تین بار نیا پانی لے کر مسح کرنا 10. وضو کے اعضاء کے علاوہ کسی اور عضو کو بلا ضرورت دھونا 11. وضو کرنے میں بلا ضرورت دنیاوی باتیں کرنا 12. وضو کے بعد ہاتھوں کا پانی جھٹکنا 13. مسجد میں اپنے لئے کسی پرتن کو خاص کر لینا 14. عورت کے غسل یا وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنا 15. وضو کے پانی میں تھوکنا یا ناک صاف کرنا خواہ وہ جاری پانی ہو 16. مسجد کے اندر وضو کرنا 17. لوٹے یا کپڑے وغیرہ پر اعضاء وضو سے پانی ٹپکانا 18. بلا عذر ایک ہاتھ سے منھ دھونا 1۹. گلے (حلقوم) کا مسح کرنا 20. دھوپ کے گرم پانی سے وضو کرنا 21. ہونٹ یا آنکھیں زور سے بند کرنا 22. وضو کے لئے بلا عذر کسے دوسرے سے مدد لینا 24. سنت طریقے کے خلاف وضو کرنا
Top