وضو کے مستحبات و آداب
1. وضو کے جو اعضاء دو دو ہیں ان میں دائیں کو پہلے دھونا اور پھر بائیں کو مگر دونوں کانوں کا مسح ایک ساتھ کرے 2. گردن کا مسح 3. پانی اندازہ سے خرچ کرنا زیادہ خرچ کرنا فضول خرچی اور خلاف ادب ہے اور پانی میں بہت کمی نہ کرے کہ جس سے اچھی طرح دھونے میں مشکل ہو 4. وضو کے لئے ایک سیر یعنی تقریباً ایک لیٹر سے کم پانی نہ ہو 5. انگوٹھی،چھلا، کڑے ، چوڑیاں اور نتھ وغیرہ اگر ڈھیلی ہوں ، ان کو حرکت دے کر ان کے نیچے پانی پہچانا، لیکن اگر تنگ ہوں تو ان کے نیچے پانی پہچانے کے لئے حرکت دینا فرض ہے 6. وضو خود کرنا بلا عذر کسی سے مدد نہ لینا ( اگر کوئی اپنی مرضی سے مدد دے اور وضو کرنے والا اعضاء کو خود دھوئے تو بلا عذر بھی مضائقہ نہیں ) 7. وضو کرتے وقت بلا ضرورت دنیاوی باتیں کرنا 8. دائیں ہاتھ سے پانی لے کر کلی کرنا اور ناک میں پانی ڈالنا اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرنا ۹. منھ پر پانی آہستہ سے ڈالنا یعنی منھ پر طمانچہ سا نہ مارے 10. اعضاء کو دھوتے وقت ہاتھ سے ملنا 11. کانوں کے مسح کے وقت کانوں کے سوراخوں میں چھوٹی انگلی کا سر بھگو کر ڈالنا 12. ہمیشہ اور خاص طور پر سردیوں میں ہاتھ اور پیر کو دھوتے وقت پہلے گیلے ہاتھ سے ان کو ملنا تاکہ دھوتے وقت اچھی طرح اور آسانی سے ہر جگہ پانی پہ جائے 13. مستعمل پانی کپڑوں سے بچا کر رکھنا 14. نماز کے وقت سے پہلے وضو کرنا جبکہ معذور نہ ہو 15. وضو کے وقت قبلہ کی طرف منھ کرنا 16. اونچی اور پاک جگہ بیٹھنا 17. اطمینان سے وضو کرنا اور اعضاء کے دھونے اور خلال وغیرہ کو پوری طرح دھونا اتنی جلدی نہ کرے کہ کوئی مستحب ترک ہو جائے 18. وضو کے برتن کو پکڑنے کی جگہ سے تین بار دھونا 1۹. منھ دھوتے وقت اوپر سے نیچے کو پانی ڈالنے اور ہاتھ پیروں پر انگلیوں کی طرف سے ڈالے ، سر کا مسح اگلی طرف سے شروع کرے 20. پاؤں پر پانی دائیں ہاتھ سے ڈالنا اور بائیں ہاتھ سے ملنا 21. اعضاء کا دھونا جہاں تک واجب ہے اس سے کچھ زائد دھونا 22. جس کپڑے سے استنجاء کے مقام کو پونچھا ہو اس سے اعضاء وضو کو نہ پوچھنا 23. مٹی کے پرتن سے وضو کرنا 24. وضو کے وقت اگر برتن چھوٹا ہو تو جیسے لوٹا وغیرہ تو بائیں طرف رکھنا اور اگر بڑا ہو جیسے ٹب وغیرہ تو دائیں طرف رکھے اور ہاتھ ڈال کر چلو سے پانی لے 25. ہاتھوں کو نہ جھاڑنا 26. نماز کے لئے وضو کی نیت کرنا اور نیت دل و زبان دونوں سے کرنا 27. ہر عضو کو دھوتے وقت بسم اللہ، درود شریف، کلمہ شہادت اور حدیثوں میں آئی ہوئی دیگر . دعائیں پڑھنا 28. وضو کا بچا ہوا پانی قبلہ کی طرف منھ کر کے کھڑے ہو کر یا بیٹھ کر پینا 2۹ وضو کے بعد دو رکعت تحیۃ الوضو پڑھنا 30. وضو کے بعد درود شریف و کلمہ شہادت اور یہ دعا پڑھنا اللھم اجعلنی من التّوّابین واجعلنی من المطھریں و اجعلنی من عبادک الصالحین ط 31. اعضاء وضو کو نہ پوچھنا جبکہ اس کی ضرورت نہ ہو اور جب پونچھے تو کچھ نمی رہنے دے 32. جب وضو کر چکے تو دوسری نماز کے وضو کے لئے پانی بھرنا
Top