اسلام کا پہلا رکن کلمہ
اسلام کا پہلا رکن کلمہ ہے اور وہ یہ ہے لَا اِلَہَ اِلّا اللّٰہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللّٰہِ "اللّٰہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، محمد ( صلی اللّٰہ علیہ وسلم) اللّٰہ کے رسول ہیں " اس کو کلمہ طیبہ، کلمہ توحید اور پہلا کلمہ کہتے ہیں۔ دوسرا کلمہ جو کلمہ شہادت کہلاتا ہے یہ ہے۔ اَشھَدُ اَن لَّا اِلَہَ اِلّا اللّٰہُ و اَشھَدُ اَنَّ مُحَمَّد عَبدُہُ وَ رَسُوُلُہ " میں گواہی دیتا ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں محمد ( صلی اللّٰہ علیہ وسلم) اللّٰہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں "۔ جس نے کلمہ طیبہ یا کلمہ شہادت کے معنی سمجھ کر دل سے یقین اور زبان سے اقرار کر لیا وہ مسلمان ہے۔
Top