ایمان کی سات شرطیں ہیں
1. ایمان بالغیب یعنی اللہ تعالیٰ ایمان لانا۔ اگرچہ اسے دیکھا نہیں۔ لیکن ایمان بالبئاس یعنی موت کے فرشتے کو دیکھ کر ایمان لانا غیر معتبر اس وقت مومن کی طوبہ بھی قبول نہیں ہے
2. عالم غیب اللہ ہے یہ اللہ تعالیٰ کی خاص صفت ہے اور اسی کی شان ہے 3. ایمان اختیار اور عقل و ہوش سے لانا۔ کافر کو مار کر کلمہ پڑھایا تو اس کا اعتبار نہیں اسی طرح مست اور بیہوش کے ایمان کا اعتبار نہیں
4. اللہ تعالیٰ کی حلال کی ہوئی چیز کو حلال جاننا
5. اللہ تعالیٰ کی حرام کی ہوئی چیز کو حرام جاننا
6. قبر الہی اور اس کے عذاب سے ڈرنا
7. اس کی رحمت کا امیدوار ہونا۔ دل اور زبان سے ایمان قبول کرنا اس کی حقیقت ہے اور عمر بھر مین ایک دفعہ ایمان لانا اور مرتے دم تک اس پر قائم رہنا فرض ہے اور اس کے بعد تکرار ایمان سنت ہے
ایمان کے باقی رہنے کی تین شرطیں ہیں
1. ایمان کا شکر ادا کرنا
2. خوف زوال یعنی اس نعمت کے جاتے رہنے کا خوف رہنا۔
3. اللہ کی مخلوق پر ظلم نہ کرنا ان پر عمل کرنے سے ایمان باقی رہتا ہے