مکروہاتِ عیدین
1.سنن و مستحبات کی رعایت نہ کرنا 2.عیدین کر روز منبر عیدگاہ میں لے جانا مکروہِ تنزیہی و خلافِ اولیٰ ہے ، عیدگاہ میں منبر بنانا مکروہ نہیں یہی صحیح ہے بلکہ فی زمانہ بہتر ہے 3.عیدین کی نماز سے قبل نفل نماز پڑھنا ہر ایک کے لئے مطلقاً مکروہ ہے خواہ گھر میں پڑھے یا عیدگاہ میں ، نماز عیدین کے بعد عیدگاہ میں نفل پڑھنا مکروہ ہے گھر میں پڑھنا مستحب ہے 4.عید کی نماز سے پہلے نمازِ فجر کی قضا پڑھے تو مضائقہ نہیں اگر فجر کی قضا نہ پڑھی تو عید کی نماز ہو جائے گی خواہ صاحبِ ترتیب ہو 5.نماز عید کے بعد مصافحہ و معانقہ کرنا ہر حال میں بدعت و مکروہ ہے اس سے بچنا چاہئے
Top