نماز جمعہ کا بیان:‌ فضائل یوم جمعہ
1.یہ دن ہفتہ کے دونوں میں سب سے افضل دن ہے 2.اسی دن حضرت آدم علیہ السلام کو جنت میں داخل کیا گیا، اسی دن آپ کو جنت سے زمین پر اتارا گیا جو تمام بنی آدم، اولیا و انبیا و عوام و خواص کی پیدائش کا سبب بنا اور اسی دن آپ کی توبہ قبول ہوئی 3.یہ دن مسلمانوں کے لئے عید یعنی خوشی کا دن ہے 4.اِسی دن قیامت قائم ہو گی 5.اسی دن اہل جنت کو دیدار الہی ہوا کرے گا لیکن بعض کو اس سے کم مدت میں اور بعض کو اس سے دیر میں بھی ہوا کرے گا 6.اس روز دوزخ گرم نہیں کی جاتی 7.اس روز مردے عذاب قبر سے محفوظ رہتے ہیں 8.جو مسلمان مرد عورت اس دن یا اس کی رات میں مرتا ہے وہ عذاب قبر و فتنہ قبر سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے لئے شہید کا اجر لکھا جاتا ہے ۹.اس دن روحیں اکٹھی ہوتی ہیں 10.جو شخص جمعہ کے دن آداب کے ساتھ اول وقت مسجد میں جا کر خطبہ سنے اور جمعہ ادا کرے اس شخص کے گزشتہ جمعہ سے اس وقت تک کے گناہ معاف ہو جائیں گے اور ہر قدم کے عوض ایک سال کامل کی عبادت یعنی نمازوں اور روزوں کا ثواب ملے گا 11.تارک جمعہ کے لئے سخت وعیدیں احادیث میں آئی ہیں 12.اس دن میں ایک سائت ایسی ہے جس میں ہر دعا قبول ہوتی ہے یہ متعین نہیں ہے بلکہ اس کے بارے میں مختلف اقوال ہیں ان میں سے دو قول قوی ہیں ایک یہ کہ امام کے خطبہ کے لئے ممبر پر بیٹھنے سے ختم نماز تک کسی وقت ہے ، دوسرا یہ کہ جمعہ کی پچھلی سائت یعنی عصر سے غروب تک کسی وقت ہے ، ہر دن میں ایک سائت قبولیت کی ہوتی ہے پس جمعہ میں دو سائتیں ہو گئیں 13.جمعہ کا دن جمعہ کی رات سے افضل ہے
Top