تابع و متبوع کی نیت کے مسائل
1.جو شخص کسی کے تابع ہو وہ اُسی کی نیتِ اقامت سے مقیم ہو گا اور اسی کی نیت سفر سے سفر پر روانہ ہونے سے مسافر ہو گا 2.عورت اپنے شوہر کے ساتھ، غلام اپنے مالک کے ساتھ شاگرد اپنے استاد کے ساتھ، نوکر اپنے آقا کے ساتھ، سپاہی اپنے امیر کے ساتھ سفر کرے تو وہ اپنی نیت سے مقیم نہیں ہو گا بلکہ یہ اپنے متبوع کی نیت سے مقیم ہوں گے لیکن عورت اپنے شوہر کے تابع اس وقت ہوتی ہے جب وہ اس کا مہر معجل ادا کر دے، اگر ادا نہ کرے تو وہ اپنی شوہر کی تابع نہیں ہو گی اور مہر معجل والی عورت ہر حال میں اپنی خاوند کے تابع ہے 3.نابالغ بیٹا اگر باپ کی خدمت کرتا جاتا ہو تو وہ باپ کے تابع ہے 4.قیدی کی اپنی نیت معتبر نہیں بلکہ وہ قید کرنے والے کے تابع ہے اور جو شخص قرض کے بدلے قرض خواہوں کی قید میں ہو وہ قرض خواہ کے تابع ہے 5.تابع کو اپنے متبوع کی نیت کا جاننا ضروری ہے اس لئے ہر تابع کو اپنی متبوع سے پوچھ لینا چاہئے اور اس کے کہنے کے مطابق عمل کرنا چاہئے اگر وہ کچھ نہ بتائے تو اس کے عمل سے معلوم کر لیں
Top