سجدہ شکر کا بیان
1.سجدہ شکر عبادت ہے اور اس پر ثواب ملتا ہو اسی پر فتویٰ ہے 2.اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس شخص پر کوئی خاص انعامِ الہی ہو مثلاً اللّٰہ تعالیٰ فرزند، یا مال دے یا گم شدہ شخص یا چیز مل جائے یا کوئے مصیبت دور ہو جائے تو اس کے لئے مستحب یہ ہے کہ تکبیر یعنی اللّٰہ اکبر کہہ کر اللّٰہ تعالیٰ کے واسطے قبلے کی طرف کو شکر کا سجدہ کرے اور اس میں اللّٰہ کی حمد و تسبیح پڑھے پھر دوسری تکبیر کہہ کر سر اٹھا دے پس جیسا کہ سجدۂ تلاوت کا طریقہ بیان ہوا ہے اس کا بھی وہی طریقہ اور آداب ہیں 3.مکروہ اوقات میں سجدہ شکر کرنا بھی مکروہ ہے 4.کسی سبب کے بغیر سجدۂ شکر کرنا عبادت نہیں لیکن مکروہ بھی نہیں 5.بعض لوگ نماز کو بعد جو ایک یا دو سجدے کیا کرتے ہیں وہ مکروہ ہے 6.بعض ناواقف لوگ نماز وتر کے بعد دو سجدے کرتے ہیں اور اس کو مسنون سمجھتے ہیں ان کو سنت سمجھ کر ادا کرنا مکروہِ تحریمی ہے لہذا ہر حال میں ان کو ترک ہی کرنا چاہئے
Top