سجدۂ تلاوت کا بیان
تمام قرآن مجید میں چودہ مقام ایسے ہیں جن کو پڑھنے یا سننے سے سجدۂ تلاوت کرنا واجب ہو جاتا ہے وہ یہ ہیں 1.سورة اعراف کے اخیر میں ، 2.سورة رعد کے دوسرے رکوع میں ، 3.سورة النحل کے پانچویں رکوع میں ، 4.سورة بنی اسرائیل کو بارہویں رکوع میں ، 5.سورة مریم کے چوتھے رکوع میں ، 6.سورة الحج کے دوسرے رکوع میں ، 7.سورة فرقان کے پانچویں رکوع میں ، 8.سورة نمل کے دوسرے رکوع میں ، ۹.سورة الم تنزیل السجدہ کے دوسرے رکوع میں ، 10.سورة ص کو دوسرے رکوع میں ، 11.سورة حم سجدہ کے پانچویں رکوع میں ، 12.اورسورة النجم کے اخیر میں ، 13.سورة اذا السماء النشقت میں ، 14.سورة اقراء میں ، آیت سجدہ کے مقام پر عوام کی سہولت کے لئے قرآن مجید کے حاشیہ پر لفظ سجدہ لکھا ہوا رہتا ہے
Top