Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
Chapter (1 - 300)
Select Chapter
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
54
55
56
57
58
59
60
61
62
63
64
65
66
67
68
69
70
71
72
73
74
75
76
77
78
79
80
81
82
83
84
85
86
87
88
89
90
91
92
93
94
95
96
97
98
99
100
101
102
103
104
105
106
107
108
109
110
111
112
113
114
115
116
117
118
119
120
121
122
123
124
125
126
127
128
129
130
131
132
133
134
135
136
137
138
139
140
141
142
143
144
145
146
147
148
149
150
151
152
153
154
155
156
157
158
159
160
161
162
163
164
165
166
167
168
169
170
171
172
173
174
175
176
177
178
179
180
181
182
183
184
185
186
187
188
189
190
191
192
193
194
195
196
197
198
199
200
201
202
203
204
205
206
207
208
209
210
211
212
213
214
215
216
217
218
219
220
221
222
223
224
225
226
227
228
229
230
231
232
233
234
235
236
237
238
239
240
241
242
243
244
245
246
247
248
249
250
251
252
253
254
255
256
257
258
259
260
261
262
263
264
265
266
267
268
269
270
271
272
273
274
275
276
277
278
279
280
281
282
283
284
285
286
287
288
289
290
291
292
293
294
295
296
297
298
299
300
مسائل شک
1.شک کی صورت میں کسی طرف گمان غالب ہو جائے تو اس کو اختیار کرنا لازمی ہے اور سجدۂ سہو واجب نہیں لیکن اگر تفکر کرتے ہوئے ایک رکن ( تین مرتبہ سبحان اللّٰہ کہنے) کی مقدار تاخیر ہو جائے تو اس کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہو گا جیسا کہ پہلے بیان ہو چکا ہے ، اور اگر کسی طرف گمان غالب نہ ہو سکے تو کمی کی جانب کو اختیار کرنا چاہئے تفصیل آگے آتی ہے ، اور اس پر مطلقاً سجدۂ سہو واجب ہے خواہ رکن مقدار تفکر کرے یا نہ کرے 2.اگر کسی کو نماز میں شک ہوا کہ مثلاً تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار، اگر ایسا اتفاق پہلی دفعہ ہوا یعنی اس کی عادت بھولنے کی نہ ہو تو پہلی نماز کو توڑ دے اور نئے سرے سے نماز پڑھے، اور اگر کسی کو شک کرنے کی عادت ہو اور اکثر اس کو شبہ پڑ جاتا ہو تو دل میں سوچ کر گمان غالب پر عمل کرے اور سجدۂ سہو نہ کرے اور اگر سوچنے کے بعد بھی دونوں طرف برابر خیال رہے تو کمی کی جانب کو مقرر کر لے اور اگر یہ شک ہے کہ دوسری رکعت ہے یا تیسری تو دوسری مقرر کر لے اور اگر یہ شک ہو کہ تیسری ہے یا چوتھی تو تیسری رکعت مقرر کر لے اور شک کے بعد کی ہر رکعت پر قعدہ کرے تاکہ قعدہ کا فرض و واجب ترک نہ ہو اور آخری قعدہ میں سجدۂ سہو کر ے، پس اگر چار رکعتی فرض نماز میں یہ شک ہوا کہ یہ پہلی رکعت ہو یا دوسری اور کسی طرف گمان غالب نہیں ہوا تو پہلی ہی سمجھے اور اس پہلی رکعت کو پڑھ کر قعدہ کرے اور التحیات پڑھے کہ شاید یہ دوسری رکعت ہو پھر دوسری رکعت پڑھے اور اس میں الحمد کے بعد سورت بھی پڑھے اور اس پر بیٹھے اور التحیات پڑھ کر کھڑا ہو کر تیسری رکعت پڑھے اس میں صرف الحمد پڑھے اور قعدہ بھی کرے کہ شاید یہ چوتھی رکعت ہو پھر چوتھی رکعت پڑھے اور قعدہ کرے اس قعدہ میں سجدۂ سہو کر کے نماز ختم کرے اور اگر یہ شک ہو کہ دوسری رکعت ہے یا تیسری تب بھی یہی حکم ہے کہ اس کو دوسری مقرر کر لے اور دوسری رکعت پر قعدہ کر کے تیسری رکعت پڑھے اور قعدہ بھی کرے کہ شاید یہ چوتھی ہو پھر چوتھی رکعت پڑھ کر قعدہ کرے اور سجدۂ سہو کر کے سلام پھیرے علی ہذا القیاس تیسری اور چوتھی میں شک ہو تو تیسری مقرر کر لے اور دو رکعتی نماز میں پہلی یا دوسری رکعت ہونے کا شک ہو تو پہلی مقرر کر لے اور اس رکعت پر قعدہ کر کے ایک رکعت اور پڑھ کر نماز پوری کرے اور سجدۂ سہو کرے 3.اگر نماز پڑھنے کے بعد شک ہوا تو اس شک کا اعتبار نہیں لیکن اگر کوئی احتیاطاً نئے سرے سے نماز پڑھ لے تو اچھا ہے تاکہ دل کا کھٹک نکل جائے اور شبہ باقی نہ رہے لیکن اگر ٹھیک یاد آ جائے تو اس کے مطابق عمل کرے پس اگر تشہد سے فارغ ہونے کو بعد سلام سے پہلے یا سلام پھیرنے کے بعد شک ہوا تو نماز کے جواز کا حکم دیا جائے گا اور اگر سلام پھیرنے سے پہلے یا سلام پھیرنے کے بعد نماز توڑنے والا کوئی فعل سرزد ہونے سے پہلے یقین ہو گیا کہ مثلاً تین ہی رکعتیں ہوئی ہیں تو کھڑے ہو کر ایک رکعت اور پڑھ لے اور سجدۂ سہو کر لے 4.اگر وتر کی نماز میں حالت قیام میں یہ شک ہوا کہ یہ دوسری رکعت ہے یا تیسری اور کسی طرف گمان غالب نہیں تو اس رکعت میں دعائے قنوت پڑھے اور رکعت پوری کر کے قعدہ کرے پھر کھڑا ہو کر ایک رکعت اور پڑھے اور اس میں بھی دعائے قنوت پڑھے اور اخیر میں سجدۂ سہو کر لے 5.نماز کے اندر شک ہوا کہ مسافر ہے یا مقیم تو چار رکعتیں پڑھے اور اس کو احتیاطاً دوسری رکعت پر قعدہ کرنا ضروری ہے ورنہ نماز نہ ہو گی 6. امام کو دوسری رکعت کا سجدہ کرنے کے بعد شک ہوا کہ پہلی رکعت ہے یا دوسری یا یہ شک ہوا کہ تیسری ہے یا چوتھی تو اپنے مقتدیوں کی طرف گوشہ چشم سے دیکھ لے اور اس پر اعتماد کر لے پس اگر وہ کھڑے ہو جائیں تو یہ بھی کھڑا ہو جائے اور بیٹھے ہوں تو یہ بھی بیٹھا رہے اور اس پر سجدہ سہو واجب نہیں جبکہ شک باقی نہ رہے 7.اگر کسی کو شک ہوا کہ نماز پڑھی ہے یا نہیں ، اگر وقت باقی ہے تو اس نماز کا اعادہ واجب ہے اور اگر وقت نکل گیا تو پھر کچھ واجب نہیں اگر یقین ہو جائے تو قضا کرے
Top