سنن غیر مؤکدہ
ان کو سنن الزوائد اور مستحب و مندوب بھی کہتے ہیں
1.عصر سے پہلے چار رکعت
2.عشا سے پہلے چار رکعت
3.عشا کے بعد کی سنت مؤکدہ کے بعد چار رکعت، عصر و عشا سے پہلے اور عشا کے بعد دو رکعت بھی جائز ہے لکن چار رکعت افضل ہے
4.مغرب کی سنت مؤکدہ کے بعد چھ رکعتیں مستحب ہیں ان کو صلٰوة الاوابین بھی کہتے ہیں اس نماز کو خواہ ایک سلام سے پڑھیں یا دو سلام سے یا تین سلام سے تینوں طرح جائز ہے لیکن تین سلام سے پڑھنا یعنی ہر دو رکعت پر سلام پھیرنا افضل ہے نماز الاوابین کی زیادہ سے زیادہ بیس رکعتیں ہیں اور دو یا چار رکعت بھی جائز ہے
5.جمعے کے بعد کی سنت مؤکدہ کے بعد دو رکعتیں
6.نماز وتر کے بعد دو رکعت نفل پڑھنا یہ اس شخص کے لئے مستحب ہے جو نماز وتر نماز عشا کے بعد ہی سونے سے پہلے پڑھے اور اگر نماز تہجد کے بعد نماز وتر ادا کرے تو اس کے بعد بھی دو رکعت نفل پڑھنا جائز و ثابت ہے ان کا بھی کھڑے ہو کر ہی پڑھنا افضل ہے تاکہ پورا ثواب ملے ان کے علاوہ اور بھی مستحب نمازیں ہیں ان کا ذکر الگ الگ عنوان سے درج کیا جاتا ہے