قیام و قرأت کی سنتیں
8.پھر پہلی رکعت میں ثنا یعنی سبحانک اللھم آخر تک پڑھنا، ۹.پھر پہلی رکعت میں تعوذ یعنی اعوذباللّٰہ الخ پڑھنا 10.پھر ہر رکعت میں الحمد سے پہلی بسم اللّٰہ پڑھنا 11.فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورت فاتحہ پڑھنا 12.ہر رکعت میں الحمد ختم ہونے پر آمین کہنا خواہ امام ہو یا منفرد اور جہری نمازوں میں مقتدی بھی کہے ، 13.ثنا و تعوذ و بسم اللّٰہ و آمین کو آہستہ کہنا 14.جس جس نماز میں جس قدر قرآن پڑھنا سنت ہے اس کے موافق قرآن پڑھنا 15.صرف فجر کی نماز میں پہلی رکعت کی قرأت دوسری سے لمبی کرنا
Top