ارکان نماز ان فرائض کو کہتے ہیں جو نماز کے اندر ہیں یعنی نماز کی ماہیت میں داخل ہیں اگر ان میں سے ایک رکن بھی نہ پایا گیا تو نماز نہ ہو گی نماز کے ارکان تکبیر تحریمہ سمیت چھ ہیں
1.تکبیر تحریمہ
2.قیام
3.قرأت
4.رکوع
5.دو سجدے
6.قاعدہ اخیرہ
فائدہ: ان ارکان کے علاوہ نماز کی اندر کچھ اور فرائض بھی ہیں وہ یہ ہیں
1.نماز کے ارکان میں ترتیب کا ہونا
2.جو چیزیں نماز میں فرض ہیں ان میں مقتدی کو امام کی متابعت کرنا
3.مقتدی کا اپنے امام کی نماز کو صحیح جاننا
4.مقتدی کا اپنے امام سے آگے نہ بڑھنا
5.مقتدی کا جہت میں اپنے امام کا مخالف نہ ہونا
6.صاحب ترتیب کو وقت کی گنجائش کے باوجود قضا نماز کا یاد نہ ہونا
7.عورت کا شرائط محاذات کے ساتھ مرد کے برابر نہ ہونا
ان سب کی تفصیل اپنے اپنے مقام پر آتی ہے اب چھ ارکان مذکورہ کی مختصر تشریح درج کی جاتی ہے