1. نفل و سنت و تراویح کے لئے فقط نماز کی نیت کر لینا کافی ہے نفل یا سنت یا تراویح کہنا اور تعداد رکعت کہنا ضروری نہیں
2. تراویح کی نیت میں احتیاط یہ ہے کہ تراویح یا سنتِ وقت یا قیامِ لیل کی نیت کرے
3. اور سنتوں میں احتیاط یہ ہے کہ یہ نیت کرے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی متابعت میں نماز پڑھتا ہوں
کعبہ کی طرف منھ کرنے کی نیت کسی نماز میں شرط نہیں خواہ کعبہ معظمہ کے قریب ہو یا دور، البتہ کعبہ معظمہ کی طرف منھ یعنی سینہ کرنا شرط ہے جو بلا نیت حاصل ہو جاتا ہے