روزمرہ کی دعائیں - اذان کى آواز سن کر
جب اذان کى آواز سنے تو جو کلمات مؤذن کہتا جائے وہى کلمات خود بھى دُہرائے، البتہ حَىَّ عَلَى الصَّلٰوۃ اور حَىَّ عَلَى الْفَلَاحِ کے جواب میں لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ کہے اذان کے ختم پر یہ دعا پڑھے: اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّآمَّةِ وَالصَّلاَةِ القَآئِمَةِ آتِ مُحَمَّدَ نِ الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيْلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَ نِ الَّذِي وَعَدْتَّهُ اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ
ترجمہ: اے اللہ ! جو اس مکمل دعوت اور کھڑی ہونے والی نماز کا مالک ہے، حضرت محمد(ﷺ) کو مقام وسیلہ عطا فرما اور فضیلت عطا فرما، اور اس مقام محمود پر فائز فرما جس کا آپ نے ان سے وعدہ فرمایا ہے، بے شک آپ وعدہ خلافی نہیں فرماتے (بخاری1/126، اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ کا اضافہ بیہقی نے کیا ہے )
Top