دیگر مسنون اذکار - دن اور رات کى نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوى نسخہ صبح و شام ایک مرتبہ پڑھیں
اَللّٰهُمَّ مَا اَصْبَحَ بِي مِنْ نِّعْمَةٍ اَوْ بِاَحَدٍ مِّنْ خَلْقِکَ فَمِنْكَ وَحْدَكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ فَلَكَ الْحَمْدُ وَلَكَ الشُّكْرُ (شام کو اَصْبَحَ کی جگہ اَمْسٰى کہے)
ترجمہ: اے اللہ جو بھی نعمت میرے ساتھ یا آپ کی مخلوق میں سے کسی کے ساتھ صبح کے وقت ہے وہ تنہا آپ ہی کی طرف سے ہے، ان میں آپ کا کوئی شریک نہیں ہے لہذا تمام تعریفیں آپ ہی کے لیے ہیں اور شکر گزاری آپ ہی کے لئے ہے۔
فضیلت: جو شخص صبح کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لے تو اس نے اس دن کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا اور جو شام کو پڑھ لے تو اس نے اس رات کی نعمتوں کا شکر ادا کر لیا (اخرجہ ابوداود 4/318)
Top