سب تعریف اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے اور کروڑ ہا درود و سلام اللہ کے پیارے نبی اکرم ﷺ پر۔
اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اُس نے اِس عاجز اور کم علم بندے کو اپنے کلامِ پاک کی خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔ میرا اس بات پر کامل یقین ہے کہ انسان کی دنیا اور آخرت کی حقیقی فلاح کا واحد ذریعہ قرآن و سنت کی اتباع ہے۔ بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ قرآن و سنت کو سمجھیں، اس پر عمل کریں اور دوسرے لوگوں تک اس تعلیم کو پہنچائیں۔ یہی احساسِ ذمہ داری اس ویب سائٹ کے بنانے کا موجب بنا۔ اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کو اس انداز میں پیش کیا جائے کہ ہم آسانی اور سہولت کے ساتھ ان کو پڑھ سکیں، سمجھ سکیں اور دوسرے لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔
میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کاوش کوہم سب کے ایمان اور عمل میں ترقی کا ذریعہ بنائے اور میری، میرے والدین، عزیز و اقارب اور پوری امت مسلمہ کی بخشش اور نجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین
طالبِ دعا
عثمان پرویز
Rawalpindi, Pakistan
December 2018
Top